ذرا ٹوئٹر پر جائیں اور کچھ ٹوئٹس کی سیر کریں تو ننھے منے مضحکہ خیز اور عجیب و غریب جملے کے ساتھ کہیں ایک کہیں دو تو کہیں آدھا درجن ’ریڈ فلیگ‘ کی ایموجی مل جائیں گے۔ اب سر چکرا جاتا ہے کہ بھلا کیوں ایسا ہورہا ہے تو اس کے پیچھے کہانی ہے۔ چٹ پٹے لیکن معاشرتی خامیوں، غصے، ناراضگی یا پھر جذبات اور احساسات کی نشاہدہی کرنے والے ٹوئٹس کی بھرمار ہے۔
ریڈ فلیگ کا رحجان کیسے شروع ہوا؟
ہوا کچھ یوں کہ چند دنوں پہلے ایک گروپ انسانی رویوں پر اظہار خیال کررہا تھا، جس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بوائے یا گرل فرینڈ آن لائن ہوتے ہوئے بھی ٹیکسٹ کا جواب نہیں دیتے، کسی نے شکوہ کیا کہ اسے تو جواب کی وصولی میں پورا پورا دن لگ جاتا ہے اور یوں گلے شکوے ہوتے چلے گئے، جس پر ایک صارف نے مزے دار طنزیہ جملہ لکھ کر ’ریڈ فلیگ‘ کے ایموجی استعمال کردیا ۔ جس کے بعد تو بس قطار لگ گئی کچھ ایسے ہی ’ریڈ فلیگ ایموجی‘ کے ساتھ طنزیہ جملوں کی اور یہ رحجان اب انتہائی برق رفتاری کے ساتھ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ جس کے نتیجے میں صرف امریکا میں ہی 455فی صد ٹوئٹس ایسے سامنے آئے ہیں، جن میں ’ریڈ فلیگ‘کے ایموجی ہی ملیں گے۔
صرف منگل کو عالمی سطح پر 15لاکھ ’ریڈ فلیگ ایموجیز‘ ٹوئٹس ہوئے ہیں۔ کچھ تو ایسے اوٹ پٹانگ کے ’ریڈ فلیگ‘ کے ایموجی جملے ہیں جنہیں پڑھ کر ہی آپ کہہ اٹھیں گے کہ بھئی یہ کیا بات ہوئی۔ ’ ریڈ فلیگ ایموجی ‘ کا تحت صارف وہ کچھ لکھ رہے ہیں جو عام طور پر زندگی میں نہیں کرنا چاہیے۔ اس طرح وہ عوام کو مختلف موضوعات اور پہلوؤں کی آگاہی دے رہے ہیں کہ وہ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے کیا کچھ نہیں کرسکتے۔
کس قسم کے ٹوئٹس ہورہے ہیں؟
مشروبات تیار کرنے والی کمپنی پیپسی نے ’ریڈ فلیگ‘ کے ساتھ چٹ پٹ جملہ لکھا کہ میں نے زندگی میں کبھی پیپسی نہیں حاصل کی۔
“I’ve never had a Pepsi in my life” 🚩🚩🚩🚩🚩
— Pepsi (@pepsi) October 13, 2021
حد تو یہ ہے خود ’ٹوئٹر‘ نے ’ریڈ فلیگ‘ کی قطار کھڑی کرکے لکھ دیا کہ میں ’ٹوئٹر پر نہیں ہوں۔‘
“I’m not on Twitter” 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— Twitter (@Twitter) October 12, 2021
ایک صارف لکھتی ہیں کہ وہ پورے دن مجھ سے بات نہیں کرتا۔
going all day without talking to me 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— I N A (@inaflorescaa) October 12, 2021
بھارتی نژاد امریکی مصنفہ اور صحافی پدما لکشمی نے ’ریڈ فلیگ‘ کے ساتھ لکھا کہ انہیں بھارتی کھانے پسند نہیں۔
“I don’t like Indian food”🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— Padma Lakshmi (@PadmaLakshmi) October 13, 2021
گالف تنظیم پی جی اے ٹور نے لکھا کہ گالف کوئی رئیل اسپورٹس نہیں۔
"Golf is not a real sport.”
🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩— PGA TOUR (@PGATOUR) October 13, 2021
ایم ٹی وی نے لکھ ڈالا کہ اسے پاپ میوزک پسند نہیں ۔
“I don’t keep up with pop music” 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— MTV (@MTV) October 13, 2021
ایک اور خاتون صارف کے مطابق اِس کا سابق فرینڈ اب تک دوست ہیں۔
“me and my ex are still friends” 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— 🧘🏾♀️ (@mykelrenee) October 12, 2021
پروڈکشن ہاؤس ڈریم ورکس انی میشن نے درجنوں ریڈ فلیگ کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ ہم نے نہیں اب تک دیکھا کہ ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگون۔ یعنی انہوں نے اپنی فلم کی تشہیر ہی کرڈالی۔
"I’ve never seen How To Train Your Dragon” 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— DreamWorks Animation (@Dreamworks) October 13, 2021
پاکستانی ’ریڈ فلیگ ایموجی پر کیا لکھ رہے ہیں؟
ظاہر ہے پاکستانی بھلااس وائرل سے کیسے خود کو محفوظ رکھ پاتے جبھی ہمارے یہاں بھی کچھ عجیب و غریب ٹوئٹس کی بھرمار لگی ہے۔ مثلاً سارا لکھتی ہیں کہ ریاضی ان کا پسندیدہ مضمون ہے۔
"MATHS IS MY FAV SUBJECT”🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— SARRA (@sarraseeen) October 13, 2021
شیخ اظہر نصیر کے مطابق وہ پیزا پر پائی نیپل کو پسند کرتے ہیں۔
“I like pineapple on my pizza.”
🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— Shaykh Azhar Nasser (@ShaykhAzhar) October 13, 2021
عظمیٰ کا کہنا ہے کہ وہ ویٹر اور سروس اسٹاف کے ساتھ برا برتاؤ کرتا ہے۔ کوین نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں چائے پسند نہیں۔
“I don’t like chai” 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— kween (@antisocialkween) October 12, 2021
ندا کرمانی کے مطابق جب کوئی یہ کہے کہ یہ ہماری ماسی نہیں بلکہ ہم اس سے فمیلی ممبر کی طرح برتاؤ کرتے ہیں تو ۔سمجھیں کچھ گڑ بڑ ہے
‘She’s not our maid. We treat her like family.’ 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— Nida Kirmani (@NidaKirmani) October 14, 2021
ایک اور صارف کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی شریک سفر کو آزادی دی ہے۔ خاتون صارف کموریڈ کے مطابق وہ فیمنسٹ نہیں لیکن خواتین کے حقوق پر یقین رکھتی ہیں۔
“I’ll talk to my parents this weekend jaan but you don’t know how they are they have all these plans for me.” 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— Sabah Bano Malik (@sabahbanomalik) October 12, 2021
صباح بانو ملک کے مطابق یہ سننے کو ملے کہ میں اپنے والدین سے بات کروں گا لیکن تم تو جانتی ہو کہ انہوں نے میرے لیے ۔کیا پلان بنا رکھا ہے۔یہ دراصل ’ ریڈ فلیگ ‘ لہرانے کے مترادف ہے
“I’ll talk to my parents this weekend jaan but you don’t know how they are they have all these plans for me.” 🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
— Sabah Bano Malik (@sabahbanomalik) October 12, 2021
ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ غصہ نہیں یہ میرا پیار ہے۔
Discussion about this post