افغان جنوبی شہر قندھار میں یہ دھماکہ اُس وقت ہوا، جب مسجد میں جمعے کی نماز کی ادائیگی کی جارہی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھماکے میں اب تک 32افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ نماز کی ادائیگی کی وقت مسجد میں 6ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔
بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں کا آغازکردیا۔ ابھی تک کسی فریق نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ گزشتہ جمعے کو بھی افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے خان آباد میں مسجد میں اسی نوعیت کا دھماکہ ہوا تھا جس میں 50افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 140سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
Discussion about this post