میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق 18برس کے حضرت ولی کا تعلق افغانستان سے تھا، جو 2سال سے لندن میں رہائش پذیر تھا۔ منگل کو افغان پناہ گزین نوجوان پر 16سالہ کے برطانوی لڑکے نے چاقو کے وار کرکے لہولہان کردیا۔ جس پر اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے حملہ آور برطانوی طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے، جو حضرت ولی کے ہی کالج کا ساتھی بتایا جارہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کھیل کے میدان میں ہوا، جہاں دونوں نوجوانوں کے درمیان کسی بات پر گرما گرمی ہوئی، جس کا انجام ولی کے قتل پر ہوا۔
Discussion about this post