ڈی سی کامکس کی نئی اینی میٹڈ فلم ’ان جسٹس‘ کیا ریلیز ہوئی کہ بھارتیوں کے خون کھول اٹھے۔ ایک منظر میں سپر مین اور ونڈر ویمن مل کر بھارتی جنگی سازو سامان کے ساتھ 2انڈین میگ طیاروں کو بھی نیست و نابود کردیتے ہیں۔ پس پردہ آواز میں کہاجاتا ہے کہ سپر مین اور ونڈر ویمن جائیں اور متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر سے اسلحہ گولہ بارود کا صفایا کریں، نسل کشی روکیں اور ساتھ ساتھ علاقے کو جنگی سازو سامان سے پاک کریں۔
Developing story : In the DC’s new film "Injustice”, Superman declares Kashmir an arms free zone. #Kashmir pic.twitter.com/upxyHOn7kA
— The Bite (@_TheBite) October 18, 2021
اب یہی بات بھارتیوں کے لیے واویلا بننے کا باعث بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تو بھارتیوں نے سپر مین اور ونڈر ویمن کے خلاف محاذ تو کھڑا کیا ساتھ ساتھ ڈی سی کامکس کو بھی ہدف تنقید بنانا شروع کردیا ہے۔ جن کا رونا گانا یہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ کیوں کہا اور بھارتی فوج کو قابض قوت کیوں؟
SUPERMAN & Wonder Woman is anti-India! They destroy presumably 2 Indian mig jets in "disputed Kashmir”
🤯Courtesy: Injustice 2021 pic.twitter.com/9DTrYMnHnm
— Prakash (@a_Lib_) October 8, 2021
درحقیقت اینی میٹڈ فلم میں بیان کی گئی یہ سچائی انہیں اس قدر ناگوار گزری ہے کہ مطالبہ کررہے ہیں کہ فلم کا بائی کاٹ کیا جائے۔
Should be banned in India. https://t.co/vn5kt8gGWS
— Atavistic Aristocrat🕉️ (@Surashatruhan0) October 18, 2021
بہرحال یہ پاکستان کی عالمی سفارتی محاذ پر بہت بڑی کامیابی ہے کہ دنیا اس بات کو تسلیم کررہی ہے کہ بھارتی فوج قابض ہے، جو متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر پر اپنا حق ریاستی طاقت کے بل بوتے پر جتا رہی ہے۔
Discussion about this post