دبئی میں آخر کار دنیا کے سب سے بڑے جھولے کی سیر کا نظارہ اب عوام کرنے کو تیار ہیں۔ اس بڑے سے جھولے میں 48 لگژری کیپسول ہیں جس میں باسانی 40افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ جبکہ ایک وقت میں ایک ہزار 750افراد اس جھولے کے مہمان بن سکتے ہیں۔جبکہ جھولے کی پیمائش 360 میٹر بتائی جاتی ہے۔ جو لندن آئی کے 110میٹر زیادہ ہے۔
اس بڑے سے جھولے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ جب یہ گھومتا ہے تو آپ کو دبئی کے مختلف نظاروں اور بلند و بالا عمارتوں کی بھی منظر کشی مل جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق ایک رائیڈ 38منٹس پر مبنی ہوگی۔ عین دبئی میں واقع اس جھولے کے آس پاس مہمانوں کے لیے تفریح کا ڈھیر سارا خزانہ چھپا ہے۔
Incredible fireworks, drone and light show? 🎆 ✨🎡Yes please 🤩@dubaiholding #AinDubai #BluewatersDubai #DubaiHolding
هل طلبتم عرض للألعاب النارية؟ 🎆 ✨🎡عين دبي تلبي جميع طلباتكم 🤩#عين_دبي #دبي_القابضة #بلوواترز pic.twitter.com/32wMNOIzTb
— Ain Dubai by Dubai Holding (@AinDXBOfficial) October 21, 2021
افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی ایسی ہوئی، جس میں یہاں آنے والے اس سحر میں جیسے کھو سے گئے۔ دبئی کے حکمران شہزادے حمدان بن محمد نے تو خصوصی طور پر اس بڑے سے جھولے میں سوار ہو کر ویڈیو بنائی۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Discussion about this post