دبئی کے میدان میں کئی جذباتی مناظر تھے، پاکستانی ٹیم اور تماشائی اس تاریخی فتح پر خوشی سے نہال تھے اورمیدان سے کوسوں میل دور بیٹھے پاکستانی فرط جذبات پر اُن مناظر کو دیکھ رہے تھے، جب پاکستان کے دو سپر اسٹار بابراعظم اور رضوان نے بھارتی ہدف کو ہنستے گاتے عبور کیا۔
SCENES! 👏🇵🇰😍#WeHaveWeWill pic.twitter.com/wGA8uszSFj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2021
ایسے میں دبئی کے میدان میں موجود کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی اُ س وقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، جب اُن کے غیر معمولی بلے باز بیٹے بابراعظم نے وننگ شارٹ مار کرایک نئی تاریخ رقم کردی۔ اس موقع پر وہ آبدیدہ ہوئے کہ آنسو چھلک پڑے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان لمحات کو ایک والد کے لیے قابل فخر قرار دیا ہے۔
ایسے میں چاچا کرکٹ اور بابر اعظم نے چھوٹے بھائی نے اعظم صدیقی کو مبارک باد بھی دی لیکن اُن کے خوشی کے آنسو تھے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے .
A proud father whose son has made the entire nation proud! @babarazam258 ✌️🇵🇰!! #PakvsIndia pic.twitter.com/pxgvpPYhla
— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) October 24, 2021
ادھر ڈریسنگ رو م میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس جیت کو بھلا کر اب اگلے میچ کی تیاری کرنی ہے کیونکہ ہماری منزل ورلڈ کپ ہے ۔
The captain and head coach address the players after Pakistan's historic win over India. #WeHaveWeWill pic.twitter.com/Laww5iTMzX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2021
Discussion about this post