پاکستان کے خلاف ہر وقت زہر اگلنے والے گھمبیر جو بھارتیا جنتا پارٹی کے کارندے بھی ہیں، انہیں اپنی ٹیم کی ہار کا زخم کچھ زیادہ ہی لگ گیا ہے، اسی لیے ایک بار پھر غلط بیانی کا سہارہ لے کر بھارتی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی شیطانی سازش رچ رہے ہیں۔ اتوار کو پاکستان کی جیت پر اس قدر آگ بگولہ ہوئے کہ سوشل میڈیا پر نفرت میں ڈوبا ہوابیان جاری کیا کہ دہلی میں پاکستانی فتح پر پٹاخے چھوڑے گئے۔ اب انہی کے اشاروں پر محمد شامی کے خلاف بھی ’غدار‘ کا ٹرینڈ چلایا گیا۔ معصوم بن کر ٹی وی چینلز پر تبصرہ دینے والے ایک اور انتہا پسند اور متعصب سابق کھلاڑی وریندر سہیواگ نے بھی اپنی سیاست چمکانے کی خاطر یہ رونا رویا کہ دہلی میں آتش بازی پر بندش ہے لیکن کل پاکستان کی جیت پر پٹاخے چھوڑے گئے۔ سہیواگ نے اور زہر اگلتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دیوالی میں آتش بازی پر تکلیف کیوں؟ یہ منافقت کیوں؟ سارا گیان تب ہی یاد آتا ہے۔
Firecrackers are banned during Diwali but yesterday in parts of India there were firecrackers to celebrate Pakistan ‘s victory. Achha they must have been celebrating victory of cricket. Toh , what’s the harm in fireworks on Diwali. Hypocrisy kyun ,Saara gyaan tab hi yaad aata hai
— Virender Sehwag (@virendersehwag) October 25, 2021
سہیواگ نے اپنی دانست میں نفرت اور متعصبانہ سوچ کی آگ لگائی تھی لیکن اس کا جواب انہیں ایسا ملا کہ کچھ اور بول نہ سکے۔ پنجاب یوتھ کانگریس نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہ یہ کیسی منافقت ویرو پا جی، کسانوں کے بیٹے سرحد پر احتجاج میں مرتے ہیں لیکن آپ کی توجہ حاصل نہیں کرتے اور آپ پٹاخے پھوٹنے پر یہ بکواس کررہے ہیں۔ رول ماڈل بنیں، بی جے پی کے آلہ کار نہیں۔
’انڈین ٹائمز‘ کی نمائندہ شیویتا سانگرنے سہیواگ کو ’کیڑا‘ اور ’ٹاپ ریٹیڈ نفرت بھرا شخص‘ قرار دیا۔
بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ سہیواگ اور گھمبیر صرف مودی او ر اُن کی جماعت کو خوش کرنے کے لیے فرقہ وارانہ سیاست اور بیان بازی کررہے ہیں۔ ایک صارف کے مطابق سہیواگ خود کو کرکٹر کا ایمبسڈر کہتے ہیں لیکن نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بغیر تصدیق اور نامعلوم مقام کی آتش بازی کی ویڈیو کو مسلمانوں اور دہلی کا بتا کر سہیواگ فیک نیوز عام کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ نئی بات نہیں دونوں انتہا پسند اور متعصب سابق کرکٹرز پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
Discussion about this post