جاپانی شہزادی ماکو نے 8 سالہ تعلق کے بعد اپنے منگیتر کومورو سے شادی کرلی ہے، ولی عہد شہزادہ فومی ہیٹو کی سب سے بڑی بیٹی اور حکمران شہنشاہ ناروہیٹو کی بھانجی شہزادی ماکو نے اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے کے لیے جاپانی شاہی خاندان کی عیش و عشرت اور تخت و تاج کو ٹھکرادیا تھا، انہوں نے 2017 میں منگنی کی تھی، آج ہونے والی شادی جاپانی شاہی خاندان کی شادیوں سے قدر مختلف تھی، شادی کی تقریب روایتی شاہی شادیوں سے مختلف تھی، روایتی استقبالیہ، ضیافت، شاہی دھوم دھام اور نہ ہی رسمی تصاویر تقریب کا حصہ بنی بلکہ یہ شادی کسی شاندار شاہی محل کے بجائے بند دروازے کے اندر انجام پائی، ڈھول باجے کے بجائے اکاسکا اسٹیٹ میں ماکو شہزادی اکیلے کار میں بیٹھ کر رجسٹرار آفس روانہ ہوئی جبکہ اس سے قبل گھر سے نکلتے وقت ماکو اپنی بہن کاکو سے گلے ملیں لیکن شاہی لقب ترک کرنے کے باعث انہوں نے عام شہریوں کی طرح اپنے والد ولی عہد شہزادہ اکشینو اور والدہ شہزادی کیکو کے سامنے جھک کے الوداع کہا۔
شہزادی ماکو نے محبت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، انہوں نے طے شدہ اصول کے مطابق شہزادی کے اعزاز سے محروم ہونے پر شاہی خاندان کے فرد کو 12لاکھ ڈالرز بھی ملتے ہیں لیکن ماکو نے اس بڑی رقم کو بھی لینے سے معذرت کرلی ہے۔ مستقبل میں یہ جوڑا امریکہ میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہے بالکل اسی طرح جس طرح شہزادہ ہیری اور سابق اداکارہ میگھن مارکل نے کیا، انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کی عیش و عشرت کی زندگی کو ترک کر کے ایک عام شہری کی زندگی کو ترجیح دی ہے۔
جاپانی شہزادی سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post