برطانیہ میں ساؤتھ بے نے اعلان کیا کہ وہ دنیا کے پہلے ڈاک ٹکٹ کو فروخت کرنے جارہا ہے۔ جو 1840میں جاری کیا گیا تھا۔ ادارے کے مطابق یہ درحقیقت پہلے ڈاک ٹکٹ کا ماڈل ہوگا۔ جس کی نیلامی لگ بھگ 60 لاکھ ڈالرز تک ہوگی۔ ڈاک ٹکٹ کی یہ نیلامی 7دسمبر کو ہوگی۔ جس کے خریداروں میں ابھی سے جوش و خروش عروج پر ہے۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ملکہ وکٹوریہ کے چہرے کی عکاسی کی گئی ہے اور جس وقت یہ جاری کیا گیا تھا اُس دور میں اس کی قیمت ایک پینی تھی۔
دنیا کے پہلے ڈاک ٹکٹ کے اس ماڈل کے ساتھ ایک دستاویز بھی منسلک ہوگی، جسے برطانوی پوسٹل سروس میں اصلاحات کرنے والے اسکاٹش سیاست دان رابرٹ والیس کی آرکائیوز سے حاصل کیا گیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ یہ ڈاک ٹکٹ سیاہ بھورے رنگ کے 3ڈاک ٹکٹوں میں سے ایک ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پہلے اشاعت شدہ ایڈیشن سے بچ گئے تھے جبکہ دیگر 2برٹش پوسٹل میوزیم کے مجموعے میں محفوظ ہیں۔
Discussion about this post