ہردل عزیز جوڑی زین ملک اور جیجی حدید نے اپنی بیٹی کھائی کو خوش آمدید کہنے کے ایک سال بعد اپنا رومانوی سفر ختم کردیا ہے، سپر ماڈل جیجی حدید کے ایک خاندانی دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن ایک بہترین والدین ضرور ہیں۔ زین مالک اور جیجی حدید کے درمیان تعلقات آغاز سے ہی ڈماڈول رہے ہیں، دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور ہر آفیشل ایونٹس میں میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کی جبکہ متعدد موقعوں پر دونوں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے، تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 کے بعد جیجی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔ لیکن اس بار دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
علیحدگی کیا وجہ بنی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل جیجی کی والدہ یولانڈا حدید کے ساتھ گلوکار زین مالک کے مبینہ جھگڑے کے بعد مقبول ترین جوڑے نے علیحدگی اختیار کی ہے۔ حدید کی ماں یولینڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ زین نے ان پر مبینہ طور پر حملہ کیا ہے۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یولینڈا پولیس رپورٹ درج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
زین مالک کا کیا کہنا ہے؟
28 سالہ گلوکار زین مالک نے اپنی ساس کے تمام تر الزامات کو سختی سے تردید کی۔ زین نے ٹوئٹر پر اپنی طویل ترین پوسٹ میں لکھا کہ میں ایک پرائیوٹ شخص ہوں اور میں اپنی بیٹی کے بڑے ہونے کے لیے ایک محفوظ اور نجی جگہ بنانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کےنجی خاندانی معاملاتکو گیگی کے خاندان کے ایک فرد نےعالمی سطح پرپھینک دیا ہے۔اس کے لئے اس جگہ کی حفاظت کرنے کی کوشش میں میں نے اس بحث سے پیدا ہونے والے کسی بھی دعویٰ پر اتفاق نہیں کیا، یہ ایک نجی معاملہ تھا، اور اب بھی ہونا چاہئے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ابھی تک تفریق ہے۔
— zayn (@zaynmalik) October 28, 2021
پرستاروں کا کیا ردعمل ہے؟
لو برڈز کی علیحدگی کی خبر جلد ہی جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی جس نے لاکھوں پرستاروں کے دل توڑدیئے، پرستار جہاں ان کے ساتھ ہونے میں خوش تھے وہیں اب ان کی ساتھ میں لی گئی تصاویر کو شیئر کرکے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
i can‘t believe zayn and gigi really broke up
— lisa | tati & clara (@moonyhstyles) October 29, 2021
Can you even think that this man is gonna hit a woman or something?
Yeah neither can I
Yolanda you’re sick for ruining this beautiful and incredible family
Gigi and Zayn decided not to reveal their daughter’s face yet she had to interfere AGAIN#ZaynMalik #GigiHadid pic.twitter.com/kQExBCuwl1— Zarin Tasnim (@zarin_tasnim972) October 29, 2021
All he ever asked for is privacy. He never medled with anyone else. Never involved media. Minded his own damn buisness. he only asked for privacy for himself gigi and his daughter and people from his own family cant give him that. #WeAreWithZayn
— Muniza (@taylor1dmarvel) October 29, 2021
Discussion about this post