بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح کا نشہ ابھی اترا ہی نہیں تھا کہ گرین شرٹس نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جیت کا جشن دوبالا کردیا ہے۔ کرکٹر آصف علی کی چھکے کی گونج ابھی تک پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ہر سمت جانب بس پاکستان زندہ باد اور چھا گئے آصف علی کے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ ایسے میں سوشل سائٹس پر پاکستانی صارفین خاموش رہیں ایسا ممکن نہیں۔ قومی ٹیم کی جیت کا جشن سوشل میڈیا ٹائم لائن پر بھی نمایاں ہے جہاں ہر کوئی گزشتہ روز ہونے والے میچ پر مزیدار تبصرے کررہا تو کوئی اس جیت پر پڑوسی ملک بھارت کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہا ہے۔
Check her expressions. ASIF ALI
Love you aunti you are so cute..#PakvsAfg pic.twitter.com/LxJPyB5ljW— Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) October 29, 2021
This pic has my heart #PakvsAfg pic.twitter.com/ncExBMZdFB
— Ambreeeen.. (@Nostalgicc_A) October 29, 2021
Pakistan’s 3rd consecutive victory of World Cup. #PakvsAfg #TeamPakistan pic.twitter.com/ZVGaekeQcv
— Khaleej Mag (@KhaleejMag) October 29, 2021
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے طلبہ میچ کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کے بلے بازوں کے چھکے چوکوں پر افغان پرستار بڑے جوشیلے انداز میں جشن منارہے ہیں،جبکہ ان کے برابر بیٹھے پاکستانی بھی اُن کی اس خوشی میں اُن کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے پرستاروں کا خوش دلی کے ساتھ جشن منانا اور نعرے لگانا درحقیقت نفرت اور انتہاپسند سوچ رکھنے والے اُن بھارتیوں کے لیے ایک پیغام ہے جو ابھی تک پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر آگ بگولہ ہے۔ قومی ٹیم کی شاندار جیت پر جہاں کئی بھارتیوں کے دل ٹوٹے تھے وہیں بھارت میں موجود پاکستان کی فتح کا جشن منانے والوں کی جان وبال بن گئی تھی۔ نفرت اور انتہا پسند سوچ رکھنے والے مودی سرکار کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے خوشی کے جشن کو بغاوت کا نام دیا تھا۔
Great game #PakvsAfg https://t.co/3Dx6H6vu1D
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2021
بغاوت کا کیس
بھارتی ریاست اترپردیش یوگی ادیتہ ناتھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا اس کیخلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا وہیں دوسری طرف پاکستانی فتح پر جشن منانے والی راجستھان کی ٹیچر نفیسہ عطاری بھی اُس وقت مشکل میں پڑگئیں، جب وہ گرین شرٹس کی جیت پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور جیت کے خوشی بھرے لمحات کوواٹس ایپ پر شیئر کیا۔جس کے اسنیپ شاٹ کو وجہ بنا پر انہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے سری نگر کی 2طالبات کو پاکستانی جیت کا جشن منانے پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق مزید پڑھیں:
ایسا میچ کھیلتے ہی نہیں جس میں پرستار دباؤ میں نہ آئیں
افغان کرکٹرز جو چونکا سکتے ہیں
کرکٹ اور بھارتی میڈیا کے’ راون‘
سہیواگ اور گھمبیر کی انتہاپسندانہ سوچ پر باشعور بھارتیوں کا کرارا جواب
Discussion about this post