کہاں ہیں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ؟ کیوں ہیں پاکستانیوں کو ان کی تلاش؟ یہ وہیں ہربھجن سنگھ ہیں جو ہر میچ کے آغاز پر بھارتی ٹیم کے گن گاتے ہیں، بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر نہ جانے نیوزی لینڈ کی ہار کے بعد کہاں غائب ہوگئے؟ بھارتی کرکٹ ٹیم کی دو بار عبرتناک شکست نے ہربھجن سنگھ کو آئینہ دکھادیا ہے، دوسری ٹیم کو کم تر سمجھنے والے ہربھجن سنگھ خود اپنی ٹیم کی شکست پرروپوش ہیں۔ چند روز قبل پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم آج خود، بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص اور خراب کارگردگی پر خاموش ہیں، جبھی پاکستانی صارفین کے نشانے پر بھی ہیں، ہربھجن سنگھ کی سوشل میڈیا پر مزیدار چٹکلوں اور تبصروں خوب خاطر تواضع کی جارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہربھجن سنگھ آپ کو سکون ملے، یہ غرور کا اختتام ہے۔
Harbajan Singh Apki Atma ko shanti mily It’s end of India . It’s end of indian Garoor 🙏🙆♂️#IndiaVsNewZealand #harbhajansingh pic.twitter.com/eBWPMW19MD
— Messam 🪖🎖️🇵🇰 (@MessamRaza16) October 31, 2021
صارف حسن آفتاب نے ہربھجن سنگھ سے سوال کیا واک اوور چاہیے؟
#harbhajansingh walk over chaheye?
— Hassan Aftab (@HassanA71252381) November 1, 2021
صارف ناصر حسین نے بھارتی کرکٹر کو مشورہ دیا کہ اپنے کرکٹرز کو آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل میں کھلاؤ تاکہ فاسٹ بالنگ ٹھیک سے کریں۔
Hi #harbhajansingh khariyat se ho ap? #harbhajansingh Mujhe bolna tha ke ap #BCCI ko samjhao ke cricketers ko #IPL se nikal kar #PSL me bhajdo kyonki Ap ke cricketers fast bowling ko thek se khel nahi paate
— Nasir Hussain (@NasirHu08426890) November 1, 2021
صارف سیفی نے سابق بھارتی کرکٹر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ گھر کے شیر باہر ڈھیر۔
گھر کے شیر باہر ڈھیر #harbhajansingh pic.twitter.com/oQjZ8DbEf8
— saifi (@saifi64511837) November 1, 2021
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post