ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اب ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ کوہلی الیون کا آغاز اُس وقت خوفناک تھا، جب وہ روایتی حریف پاکستان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ ہار گئی۔ یہ ٹیم بھات کے خود اعتمادی کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا اور شاید اسی لیے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی آسانی سے شکست کھا بیٹھی ۔ پورے میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی زبردست دباؤ میں دکھائی دئیے۔
انٹرنیٹ پر زبردست ہائپ کی وجہ سے زیادہ تر بھارتی مداح سوچ رہے ہیں کہ اُن کی ٹیم کی تمام امیدیں اب ختم ہو چکی ہیں اور وہ کسی بھی طرح ناک آؤٹ میں جگہ نہیں بنا سکتا۔ تاہم، یہ مکمل طور پر درست نہیں ہے۔اگرچہ ٹیم بھارت کے سیمی فائنل میں کھیلنے کے امکانات کمزور ہیں لیکن پھر بھی اس کا امکان بہرحال ایک صورت میں موجود ہے۔
بھارت کس طرح سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟
پاکستان کے 3 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں، وہ پہلے ہی ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور 6 پوائنٹس کی ٹیم کے لیے صرف ایک جگہ باقی ہے۔ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان اسی باقی 1 پوزیشن کے لیے لڑ رہے ہیں۔ افغانستان کا رن ریٹ سب سے زیادہ ہے اور یہی بات بھارتی ٹیم کو پریشان کر سکتی ہے کیونکہ اگر وہ نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو نقصان ہوتا ہے۔
اس صورت میں اگر بھارت افغانستان کو ہرا دیتا ہے تو بھی افغان سیمی فائنل میں کھیلنے جائیں گے کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ بہت زیادہ ہے۔ اسی لیے اب نیوزی لینڈ کو افغانستان کے خلاف جیتنے اور پھر دو دیگر ٹیموں یعنی نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ میں سے کسی ایک کے خلاف ہارنے کی ضرورت ہے۔
اس صورت میں اگر بھارت اور نیوزی لینڈ کا ٹائی ہو جاتا ہے، تو بھارت اپنے اگلے میچ میں زیادہ نیٹ رن ریٹ حاصل کرنے کے لیے لڑ سکتا ہے۔یہ حساب کتاب اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں کہ بھارتی ٹیم کو ہر حال میں اگلے تین میچز جیتنے بھی ہوں گے۔
Discussion about this post