سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایک پوسٹ بڑی وائرل ہوئی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ افغان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوئی اسپانسر کرنے پر آمادہ نہیں تھا، اسی لیے محمد نبی نے اپنے خرچے پر پوری ٹیم کو ناصرف اس مقابلے میں حصہ لینے کے عمل کو ممکن بنایا بلکہ وہ افغان کرکٹ ٹیم کے اسپانسر بھی ہیں۔
یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ محمد نبی کے ساتھ مل کر اسپنسر راشد خان پوری ٹیم کے اخراجات ادا کررہے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ صرف افواہ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
افغان ٹیم کا اسپانسر کون ہے؟
اس سلسلے میں افغان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل کا جائزہ لیا جائے تو اُس پر 14اکتوبر کی ایک پوسٹ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے اسپانسرز کے لیے باقاعدہ بولی لگائی گئی، جس کے تحت صدیقی گروپ نے سب سے زیادہ 4لاکھ 50ہزار ڈالرز کی بولی لگا کر افغان کرکٹ ٹیم کی اسپانسرزپ حاصل کی۔
#SedikiGrup officially secures the Afghan National team’s Sponsorship rights for the ICC T20 World Cup 2021. Having won as the highest bidder with $450,000.00 Sidiki Grup is the official sponsor of the Afghanistan National Team.
More about SG: https://t.co/XlxtLF2TzJ pic.twitter.com/8Z4kJ6IDjd— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 14, 2021
افغان کرکٹ بورڈ کی اگر ویب سائٹ کا جائزہ لیا جائے تو یہاں معاون اسپانسرز کے ساتھ صدیقی گروپ مرکزی اسپانسر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ اسی گروپ کا ’لوگو‘ افغان کھلاڑیوں کی جرسی پر نمایاں ہے۔
دراصل یہ گروپ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے جڑا ہے۔ جس نے 2010میں افغانستان میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ جبکہ اس گروپ کا کاروبار ترکی، دبئی، چین اور سوئٹز لینڈ تک پھیلا ہوا ہے۔ جہاں تک تعلق افغان طالبان کا اپنی ٹیم کی اسپانسر نہ کرانے کا ہے تو اس سلسلے میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا 25اکتوبر کا ایک ٹوئٹ ہے، جس میں اُنہوں نے افغان ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت پر مبارک باد دی۔
Congratulation to all Afghan cricket team and the entire Afghan nation for the historical win against Scotland. Well done boys! May Allah favour you with future victories.
Keep it up!
T20-world cup-2021— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) October 25, 2021
تو یہ تاثر بھی غلط ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کو افغان قیادت کی حمایت حاصل نہیں۔ یہ بات یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم، طالبان قیادت کے تحت ہی ہے۔ جنہوں نے اس ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے باقاعدہ طور پر کابل سے رخصت بھی کیا تھا۔ افغان ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور، بالنگ کوچ شان ٹیٹ اور لانس کلوزنر ہیں۔
Discussion about this post