کوئی پہنچے نہ پہنچے پاکستان عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جا پہنچا۔ سوال یہ ہے کہ بابر اعظم الیون کے خلاف کون سی ٹیم مقابلے کرنے اترے گی۔۔ گروپ 1 میں انگلینڈ مسلسل 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ اس کا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف 6 نومبر کو ہے اگر انگلش ٹیم وہ بہت برے طریقے سے نہ ہاری تو نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ پر ہی رہے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ نہیں ہوسکتا۔آسٹریلیا نے اپنا آخری میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے ۔اگر آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسری پوزیشن پر رہے گا اور پاکستان سے سیمی فائنل کھیلے گا۔ لیکن اگر وہ ہار گیا تو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ میں جنوبی افریقا کی ہار کا انتظار کرنا پڑے گا اور سیمی فائنل کا فیصلہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
گروپ 1 میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنوبی افریقا کو انگلینڈ کو بھاری مارجن سے ہرانا ہوگا۔ اگر جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہراتا ہے اور آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا میچ جیت جاتا ہے تو انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا تینوں ٹیموں کے 8،8 پوائنٹس ہوجائیں گے جس کے بعد بہترین نیٹ رین ریٹ کی بنیاد پر کوئی ایک ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔ اس کے علاوہ اگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا اپنے آخری میچ ہار جاتے ہیں تو دونوں ٹیموں کے 6،6 پوائنٹس ہوں گے البتہ آسٹریلیا بہترین نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور اس کا مقابلہ 11 نومبر کو پاکستان سے ہوگا۔
Discussion about this post