آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جہاں قومی کھلاڑی کی شاندار پرفارمنس پر انہیں انعامات سے نوازا جارہا ہے وہیں ان کی تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے وہ مستحق بھی ہیں مگر ان کھلاڑیوں میں ایک کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو نہ کھیل کر بھی پاکستانی قوم کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سندھ دھرتی سے تعلق رکھنے والے اور ملتان سلطان میں اپنی پاور پیک پرفارمنس دینے والے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی پاکستان کرکٹ ٹیم میں ریزور کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں مگر ان کی مقبولیت اور شہرت اپنے عروج پر ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں سے میل ملاپ کی تصاویر اور ویڈیوز کے چرچے ہورہے ہیں۔ جہاں انہوں نے اپنے خوش اخلاقی کی وجہ سے کرکٹ شائقین کوگرویدہ بنایا ہوا ہے۔ پہلے میچ میں سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ ان کی تصویر، دوسرے میچ میں افغانستان کے فاسٹ بالر راشد خان کے ساتھ گلے ملتے ہوئے جبکہ حارث رؤف کی سالگرہ کے موقع پر نمیبیا کے کھلاڑیوں کو کیک پیش کرتے ہوئے کی ویڈیو نے دھانی کو پاکستانی قوم کافیورٹ بنادیا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین نے شاہنواز دھانی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ’ وزیرخارجہ‘ قرار دیدیا ہے۔
Foreign minister of Pakistan Cricket team 😂 Love you Dhanii🔥👏🇵🇰 pic.twitter.com/L4iUjOvmVx
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 8, 2021
صارف ادی خان نے لکھا کہ سنہرے دل رکھنے والا آدمی، ہر کوئی اس کی سادگی اور سچائی کو پسند کرتا ہے۔
A man with a golden heart, Shah Nawaz Dhani!! ❣️
Everyone loves his simplicity and sincerity 😊♥️#Dhani #PakistanCricket #T20WorldCup pic.twitter.com/WKZuDdiFXB— Aadii_KHAN (@ClMeAK) November 9, 2021
صارف محمود طاہر کے مطابق پاکستانی ٹیم، شاہنواز دھانی کو ہاری ہوئی ٹیموں کو تسلیاں دینے کیلئے ساتھ لے کر گئی ہے۔
پاکستانی شاہنواز دھانی کو ہاری ہوئی ٹیموں کو تسلیاں دینے کیلئے ساتھ لیکر گئے ہیں ۔ 🤣🤣🤣😆😆👏👏#T20Worldcup #Dhani pic.twitter.com/GWFKKaIzXM
— محمد طاہر فرید (@Tahirfareed890) November 8, 2021
صارف اسامہ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ دھانی نے حال ہی میں پاکستان کیلئے ڈبیو کیا ہے اور ٹیموں کے اندر اور باہر اس کے دشمن صفر ہیں۔
Man I can’t believe he is yet to debut for Pakistan and has zero haters and infinite fans already within teams and outside too! https://t.co/ep3NluI1K1
— Osama Bin Liaqat Mir (@oblmir) November 8, 2021
Discussion about this post