کتنے ایسے افراد ہوتے ہیں کہ جن کی آپ شکل تو کیا ان کی آواز، پیغام تک نہ سننے کے رواں ہوتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ کی واٹس ایپ پر موجودگی کو تکتے ہی رہتے ہیں اور اگر آپ آن لائن ہوں اور ان کے پیغامات کا جواب نہ دیں تو وہ آپ سے ناراض ہوجاتے ہیں اور تنگ کرنے پر اتر آتے ہیں۔ مگر فیسبک، ٹوئٹر، انسٹاگارم کا تو نہیں پتا لیکن واٹس ایپ اب ایک ایسی سروس لارہا ہے جس سے آپ صرف کچھ لوگوں کے عتاب سے بچ سکتے ہیں اور دیگر کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسی ڈگر پر لے کر چل سکتے ہیں جو آپ کی معمولات زندگی ہو۔
واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے کہ اپنے واٹس ایپ میں کچھ ایسی تبدیلیاں لیکر آئے جس سے اس کے صارفیں کبھی بھی اس انکرپڑد ایپلیکیشن سے بیزار نہ ہوں۔ اب اطلاعات یہ ہیں کہ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا سوچا بھی ہے اور جس پر کام کی تقریبا پورا ہو بھی گیا ہے اور وہ یہ کہ اب صارف کچھ افراد سے اپنا لاسٹ سین کا آپشن چھپا سکتا ہے ۔ یہ فی الحال اینڈرائڈ صارف کے لیے استعمال کے لیے بنایا جاراہا ہے مگر جیسے ہی یہ اینڈرائڈ صارف کے لیے نافظ العمل ہوگا پھر تمام یوزرز بھی اس کو استعمال کرسکیں گے۔ البتہ یہ سروس کب تک ریلیز کردی جائے گی، اس پر ابھی واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Discussion about this post