مشرق وسطیٰ کا یہ سب سے بڑا ایکیوریم ہے، جسے ابوظہبی میں جمعے سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں آنے کے بعد کسی کا دل نہیں چاہے گا کہ وہ واپس گھر کا رخ کرے۔ منتظمین کے مطابق 46ہزار سمندری مخلوق ہیں، جنہیں یہاں اکٹھا کیا گیا ہے۔ جن کا نظارہ کرنے کے لیے کم و بیش 2گھنٹے آپ کو اس مقام پر گزارنے ہوں گے۔
اب آبی مخلوقات کی نگرانی کے لیے 80ماہرین ہر وقت چاک و چوبند موجود رہتے ہیں۔ مہمانوں کو مختلف ویڈیو میپ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر مخلوق کے بارے میں معلومات پہنچائی جارہی ہیں۔یہاں آپ کو دنیا کا لمبا سانپ بھی دیکھنے کو ملے گا۔
آبی مخلوقات مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہوتی ہیں۔ان سب کو آپ قریب سے دیکھ سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ انہیں چھو کر یا پھر ان کے ساتھ تصاویر بھی اترواسکتے ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ یہاں 200شارک مچھلیوں کو بھی جمع کیا گیا ہے۔جبکہ انسان دوست ڈولفن کو مہمان اُن کی من پسند خوراک بھی کھلا سکتے ہیں۔ان میں رنگ برنگی مچھلیاں اور کچھوے بھی مہمانوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں۔
Discussion about this post