بھارت میں منشیات کا زہریلا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے۔ مودی کے دور میں کسی نہ کسی دن کوئی نہ کوئی ڈرگ اسکینڈلز منظر عام پر آتا رہتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی جماعت کو سرمایہ فراہم کرنے والے اور مودی کے دست رست گوتھم ایڈانی کے بحری اڈے سے کروڑوں روپے کی ہیروئن کی کھیپ ستمبر میں پکڑی گئی تھی۔ اب ایک اور بڑا اسکینڈل منظرعام پر آیا ہے۔ بھاررتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشے کے عادی بھارتی، ای کامرس کی مشہور آن لائن سائٹ کے ذریعے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات (میراجونا) فروخت کرچکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش کی پولیس نے حال ہی میں ایک آن لائن ڈرگ سیلنگ ریکٹ کو جکڑا ہے۔ جو مدھیہ پردیش میں ہی نہیں بلکہ تین اور ریاستوں میں منشیات کا دھندا آن لائن کررہا تھا۔ پولیس کی گرفت میں آنے والے 3افراد سے 20کلو منشیات برآمد ہوئی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سارا کاروبار آن لائن ہورہاہے اور نیشنل نارکوٹکس بیورو یا سائبر کرائم ونگ کو کانوں کان تک خبر نہیں ہوئی۔ سوال یہ بھی اٹھائے جارہے ہیں کہ کہیں آن لائن ڈرگ کے اس کاروبار میں ان اداروں کے اہلکار تو ملوث نہیں۔ بھارت میں منشیات کی اس علت کی وجہ سے فلمی ستارے بھی تفتیش کے گھیرے میں رہے ہیں۔ جبکہ حال ہی میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کواِن کے دوستوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
Discussion about this post