دبئی کے شہری اس وقت حیران و پریشان بلکہ خوشگوار حیر ت کا شکار ہوئے جب انہوں نے دیکھا کہ ایک نوجوان کارٹون اور اینی میٹڈ فلم الہ دین کے لباس میں ملبوس ’جادوئی قالین‘ پر ہو کر سوار گھوم پھر رہا تھا۔ اُن کا یہ ’جادوئی قالین‘ زمین سے چند فٹ ہی اوپر تھا اور دور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے وہ ہوا میں اڑ رہے ہیں۔
دراصل یہ امریکی تخلیق کار مارک ڈٹن ہیں جو ’رائز‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ جنہوں نے اسکیٹ بورڈ کو کچھ ایسا تیار کیا ہے،یہ افسانوی کہانیوں کی طرح زمین پر اڑتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ رائز صرف دبئی کی گلیوں میں ہی نہیں بلکہ اس ’جادوئی قالین‘ پر سوار ہو کر سمندر کی سیر کو بھی نکلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انوکھی تخلیق کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاتاہے۔ اب وہ جہاں جہاں سے گزرتے ہیں پل بھر کو رک کر راہ گیر انہیں اور اس’جادوئی قالین‘ کا نظارہ ضرور کرتے ہیں۔
رائز کے مطابق اس قالین کے لیے انہوں نے فوئل ای کے علاوہ سی جی آئی ٹیکنالوجی کی مدد لی ہے۔ رائز اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ’جادوئی قالین‘ پر سڑکوں کی مٹر گشت کرنا واقعی مشکل ہے، کیونکہ لباس کے ساتھ ساتھ قالین کو کنٹرول کرنا خاصا دشوار ہوتا ہے۔
Discussion about this post