گیلپ گلوبل لا اینڈ آرڈر کی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ 95فی صد طور پر متحدہ عرب امارات رات میں پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ ترین ملک ہے۔ یعنی رات میں اگر کوئی مٹر گشت کرے تو وہ کسی بھی صورت راہزنی یا قتل و غارت گری جیسے واقعات سے دوچار نہیں ہوگا۔ اس اعزاز کو پانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم عربی زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کوئی خاتون دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔‘
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ناروے 93فی صد کے ساتھ رہا۔ چین کا نمبر تیسرا جبکہ اس کے پوائنٹس91فی صد ہیں۔ اسی طرح سلونیا کا نمبر چوتھا ہے۔ بات کی جائے رات میں چہل قدمی کے دورا ن غیر محفوظ ممالک کی تو اس فہرست میں برازیل 45فی صد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ اسی طرح دنیا کے بہترین پرامن ممالک کی فہرست میں ناروے پہلے نمبر پر جبکہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا اور چین کا تیسرا نمبر ہے۔
Discussion about this post