اب تو انسان کے کھونے کی خبریں اور پھر کچھ برسوں بعد ان کا مل جانا کوئی نئی خبر نہیں مگر ایک بلی اگر اپنے مالکوں کو 10 سال بعد مل جائے تو یہ واقعی انوکھی خبر ہے۔ ایسا ہی کچھ برطانیہ کے شہر برمنگھم کے میاں، بیوی کولن کلیٹن اور ایوا بیلامے کے ساتھ ہوا، جہاں ان کی گمشدہ بلی 10 سال بعد مل گئی۔ بگ گنج نامی یہ بلی کون اور ایوا کے ہنی مون کے دوران فریڈلے جنکشن کے مقام ہر کشتی سے اچھل کر آنکھوں سے اوجھل ہوگئی تھی جس کے بعد میاں بیوی کے لاکھ ڈھونڈنے پر بھی نہ ملی، بگ گنج اس وقت تین برس کی تھی، بلی کی مالکہ کہتی ہے کی گنج کی یہ عادت تھی وہ پہلے بھی اس طرح شرارتیں کئی بار کرچکی تھی لیکن گھر کا راستہ یاد ہونے کی صورت میں واپس لوٹ آتی تھی مگر اس بار ایسا کچھ نہ ہوا، اس کی گمشدگی نے ہمیں بہت رنجیدہ کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے پولیس نے میاں بیوی کو اطلاع دی کہ ان کی بلی اسٹیفورڈشائر سے مل گئی ہے۔ جس پر دونوں رنجیدہ ہوگئے، آنکھوں سے بھی آنسو چھلک پڑے، بنگ گنج اب واپس آچکی ہے اور اس کی تنہائی کو دور کرنے کیلئے اس دو کتے مٹلی اور مشٹی ساتھی بھی ہیں۔ بح گنج کے مالک کولن کا کہنا ہے کہ ان کی بلی اب گھر آکر زیادہ سکون میں ہے اور اب صرف وہ کھانا کھاتی ہے اور سو کر وقت گزارتی ہے۔ کولن یہ بھی کہتا ہے کہ اب اس کی بلی گھر میں گھومتی بھی ہے اپنے آپ کو دیواروں سے مس بھی کرتی ہے اور جب اس کی بیوی ایوا کی گود میں ہوتی ہے تو اسے مساج بھی کرتی ہے۔ دونوں میاں بیوی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اب وہ بگ گنج کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ البتہ بگ گنج نے اپنے دس سال کہاں گزارے یہ آج تک ایک معمہ ہی ہے۔
Discussion about this post