مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی جی 42نے ابوظہبی میں خود کار نظام کے تحت چلنے والی گاڑیوں کی آزمائشی سروس کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدا میں یہ 9مختلف مقامات کی جانب سفر کریں گی اور ان خود کار طریقے سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 5بتائی جارہی ہے۔ یہ گاڑیاں کیمروں اور لیڈر سینسر سے آراستہ ہوں گی۔ جو گاڑی کے سلسلے میں رکاوٹوں اور ان کے مقام کا تعین کرنے کے لیے دو اور تین جہتی نقشے فراہم کرتے ہیں، اور گاڑی کے مقام کا تعین کرنے کے لیے ایک گلوبل پوزیشننگ سسٹم یعنی جی پی ایس کے علاوہ ٹریفک لائٹس کے ساتھ بھی منسلک ہوں گے۔ کسی بھی ممکنا حادثے یا تکلیف سے بچنے کے لیے ابتدا میں گاڑی میں ایک افسر تعینات کیا جائے گا۔ ابوظہبی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں دراصل ٹیکسی ہی ہوں گی۔ جن کا مقصد مسافروں کو اُن کی منزل تک لے جانا مقصود ہے۔
Discussion about this post