اسمارٹ فون میں اپنی الگ اور منفرد شناخت رکھنے والا آئی فون، جس کے استعمال کا جو عادی ہوجائے، وہ کسی اور فون کی جانب رخ ہی نہیں کرتا۔ ’اپیل کمپنی‘ نے ستمبر میں آئی فون 13کے4نئے ماڈلز پیش کیے تھے۔ اب کمپنی نے اس جانب اشارہ دیا ہے کہ وہ ایسا آئی فون لانے کا منصوبہ بنارہے ہیں، جو مکمل طور پر شیشے یعنی گلاس سے تیار ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کو متعلقہ حقوق مل گئے ہیں جسے عام فہم زبان میں پیٹنٹ رائٹس کہا جاتا ہے کہ وہ گلا س سے بنے اس فون کو تخلیق کرسکتا ہے۔اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ اپیل صرف آئی فون ہی نہیں ایپل میک پرو اور رسٹ واچ بھی گلاس سے بنانے پر غور کررہا ہے۔ البتہ یہ بات حتمی نہیں کہ گلاس سے بنے یہ پروڈکٹس کب مارکیٹ میں لانچ کردی جائیں گی۔ بیشتر ماہرین کا خیال ہے کہ گلاس سے بنے آئی فون کا استعمال انتہائی نازک اور حساس ہوں گے، کیونکہ ان کی اسکرین کو معمولی سا بھی نقصان ہوا تو پورا فون خراب ہوسکتا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ کیسے ایپل کس طرح سے یہ شاہکار بناتا ہے اور یہ سارے سوالات جو ایک عام آدمی کے ذہن میں ہیں وہ ایپل انتظامیہ کے ذہنوں میں بھی ہوں گے۔ البتہ میک پرو کا گلاس سے تخلیق واقعی ایک قابل دید عمل ہوگا کیونکہ اس کو آپریٹ کرنے میں خاصی مہارت درکار ہوگی۔جس طرح اپیل نے ان پروڈکٹس کو متعارف کرانے کی کوئی تاریخ دینے کی طرف اشارہ نہیں کیا وہیں ان کی قیمت کے بارے میں بھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔یاد رہے کہ ایپل آ ئی فون میکس پرو 13 کی اس وقت قیمت لگ بھی 2 لاکھ 93 ہزار پاکستانی روپے مارکیٹ میں ہے۔تو اب اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گلاس ساخت کا یہ آئی فون کتنا مہنگا ہوسکتا ہے۔
Discussion about this post