سابق امریکی صدر کو مارشل آرٹ کی ایک قسم تائیکوانڈو کی اعزازی بیلٹ، ورلڈ اسپورٹس اکیڈمی کے جنوبی کوریا کے صدر لی ڈونگ نے تھمائی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے آج تک اس فن کی کوئی پریکٹس سرے سے کی ہی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہیں یہ اعزاز دے دیا گیا۔ سابق امریکی صدر نے باقاعدہ یونیفارم پہن کر ایکشن بھری تصاویر بھی اتروائیں۔ ٹرمپ کو جو بیلٹ دی گئی ہے وہ ’ڈین 9‘ کے نام سے مشہور ہے۔ جس پر اُن کا کہنا ہے کہ اعزازی بیلٹ ملنا واقعی شاندار بات ہے۔ یقین ہے کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کے لیے شاندار مارشل آرٹ ہے۔
دوسری جانب اکیڈمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کو یہ اعزاز کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں دیا۔ ٹرمپ کی طرح 2013میں ’ڈین 9‘ کی بیلٹ روسی صدر پیوٹن کو بھی مل چکی ہے۔ ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ چونکہ اب وہ صدر نہیں رہے۔ اسی لیے فارغ وقت میں اس کھیل میں مہارت حاصل کریں۔ وہ تو یہاں تک کہہ گئے کہ اگر دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنیں گے ۔ستم ظریفی یہ ہے کہ ہالی وڈ اداکار چک نورس کئی برسوں تک تائی کاؤنڈو کی مشق کرتے رہے ہیں لیکن ان کا درجہ 8ویں تک ہی محدود رہا۔
Discussion about this post