’زی نیوز‘ کے انتہا پسند اور متعصب اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے سدھیر چوہدری کو منہ کی کھانی پڑ گئی۔ ابوظہبی میں ہونے والی چارٹرڈ اکاؤنٹٹس ایونٹ سے نکال باہر کردیا گیا۔ سدھیر چوہدری کو اس ایونٹ میں تقریر کرنی تھی۔۔ انہیں ا س ایونٹ سے باہر نکالنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے کیا۔ جنہوں نے سدھیر چوہدری کو جعلی خبریں تیار کرنے اور پھیلانے، اسلامو فوبیا اور فرقہ وارانہ پروگرام کی میزبانی کرنے پر ایونٹ سے نکال دیا ہے۔
بذریعہ ٹوئٹ شہزادی نے لکھا کہ ایک باوقار پیشہ ور ادارہ، ایک غیر پیشہ ور صحافی کو مدعو کرے گا؟ کیا اس طرح ہمارے اور عزت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
When a criminal spews venom onto a society, that invites violence causing the burning of homes, businesses and mosques. A #MuslimHolocaust is started, together with the abuse of other minorities- Dalits/Sikhs as well. Police sit & watch. I will not welcome such hate in the UAE.
— Hend F Q (@LadyVelvet_HFQ) November 21, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی مجرم معاشرے میں زہر اگلتا ہے تو وہ تشدد کو دعوت دیتا ہے۔ جس سے گھروں، کاروبار اور مساجد کو نذر آتش کیا جاتا ہے۔ مسلمان ہی نہیں دوسری اقلیتوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے لیکن پولیس تماشہ دیکھتی ہے اور یہ اینکر فساد برپا کرتا ہے۔ میں ایسے نفرت سے بھرے شخص کا وجود متحدہ عرب امارات میں برداشت نہیں کروں گی۔
Sudhir Chaudhary is a Hindu rightwing anchor known for his deeply Islamophobic shows that target India’s 200 million Muslims. Many of his prime time shows have directly contributed to real world violence against Muslims across the country. pic.twitter.com/2gfDb0hzLo
— Hend F Q (@LadyVelvet_HFQ) November 19, 2021
اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے چارٹرڈ اکاؤنٹٹس ایونٹ کے چیئرمین کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
Sudheer Chaudhary dropped from the panel of speakers at the Abu Dhabi Chartered Accountants. pic.twitter.com/jD6JZrd84W
— Hend F Q (@LadyVelvet_HFQ) November 21, 2021
خط کے مطابق سدھیر چوہدری پر غیر پیشہ ورانہ صحافت اور مجرمانہ کاموں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ انہیں جندال گروپ کی جانب سے دائر بھتہ خوری کے مقدمے میں 2012میں گرفتار کرکے 15دنوں کے لیے تہاڑ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ چارٹرڈ اکاؤنٹٹس ایونٹ اعلیٰ معیار کا ادارہ ہے۔ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اس کے اراکین کے درمیان ہم آہنگی کا ماحول برقرار رکھیں۔
متحدہ عرب امارات رواداری کے لیے اپنی مختلف اور منفرد شناخت رکھتا ہے۔کیا ہم کسی عدم برداشت والے شخص کو مدعو کرکے اس خوبصورت شناخت کو آلودہ کریں گے؟ شہزادی کے ہاتھوں اس رسوائی کے بعد اب سدھیر چوہدری منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ جبکہ متعلقہ ایونٹ جمعرات سے جمعے تک جاری رہے گا۔
Discussion about this post