انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بیان کے مطابق 24اکتوبر کو دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کو دیکھنے کے لیے صرف بھارت میں اسٹار انڈیا نیٹ ورک پر 15ارب 90کروڑ منٹس صرف کیے گئے۔ جس نے گزشتہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے میچ کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کو اس اعتبار سے سب سے زیادہ ناظرین کی جانب سے دیکھا جانے والا میچ قرار دیا جارہا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ کو ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے لگ بھگ 10ہزار گھنٹوں کی براہ راست نشریات کے دوران 200سے زائد ممالک میں دیکھا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت ابتدائی راؤنڈ میں باہر ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت میں اس ایونٹ کو دیکھنے کے لیے ایک کھرب 12ارب گھنٹے استعمال ہوئے۔ پاکستان میں چونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،اے اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس سے نشر ہوا اور گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے میں پاکستان میں 7.3فی صد اضافی ناظرین نے اس ایونٹ کا لطف اٹھایا۔
Discussion about this post