جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم ’اومی کرون‘ کی علامت کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو ،بوٹسوانا اور ایسواتنی سے آنے والی پروازوں پر بندش لگادی۔ این سی او سی کے مطابق یہ اقدام ’اومی کرون‘ کے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ان ممالک میں پھنسے پاکستانی 5دسمبر تک واپس آسکتے ہیں۔
ایسے مسافر جنہیں ہنگامی حالت میں ان ممالک سے سفر کرنا ہے، ان کے لیے ضروری ہوگا کہ ویکسی نیشن سرٹی فکٹ یافتہ ہوں، جو سفر سے پہلے زیادہ سے زیادہ 72گھنٹے پہلے کا منفی پی سی آر ٹیسٹ رکھتے ہوں، ہوائی اڈے پر آمد پر ان سے آر اے ٹی ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ منفی آنے پر گھر میں لازمی طور پر 3دن کا قرنطینہ اور پھر تیسرے دن پھر آر اے ٹی ٹیسٹ ہوگا۔ اور اگر یہ مثبت آیا 10دن لازمی طور پر قرنطینہ اور پھر اس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
این سی او سی نے عوام پر زور دیا ہے کہ ویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل کرائیں۔ساتھ ساتھ ماسک پہنیں اور کسی بھی طرح کی علامات کی صورت میں فوری طور پر ٹیسٹ کرائیں۔
Discussion about this post