اسٹینڈ اپ کامیڈی سے مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹوں کی بہار لانے والے بھارتی کا میڈین منور فاروقی نے انتہا پسند اور متعصب ہندو گروپس کی مسلسل دھمکیوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔گزشتہ 2ماہ کے دوران وہ انہی نفرت آمیز بیانات اور دھمکیوں کی وجہ سے 12مختلف شوز کو منسوخ کرچکے تھے۔ انتہا پسند ہندو بار بار انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔جبکہ اپنی بے ساختہ اور برجستہ جملوں پراُن پر یہ الزام بھی لگا کہ انہوں نے دیوی دیوتاؤں کی توہین کی ہے۔ اسی بنا پر منور فاروقی کو ایک ماہ تک جیل میں اسیری سے بھی گزرنا پڑا۔
اتوار کو اُنہیں بنگلور میں اسٹینڈ اپ کامیڈی پیش کرنی تھی۔ جس کے 600کے قریب ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکے تھے لیکن دوسری جانب آر ایس ایس، شیو سینا اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے شو کرنے پر انہیں سنگین نتائج سے گزرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ہندو جگرن سمرتی نے جہاں شو ہونا تھا، وہاں کے منتظمین کو خبردار کیا تھا کہ اگر منور فاروقی کا یہ شو ہوا تو جو کچھ بھی ہوا، اس کے ذمے دار وہ خود ہوگے۔
منتظمین نے پولیس سیکوریٹی بھی بڑھا دی تھی لیکن ممکنا ہنگامے یا دنگا فساد سے بچنے کے لیے خود منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اب یہ شو نہیں کریں گے۔ منور فاروقی کے مطابق وہ بنگلور میں امدادی شو میں شرکت کرنا چاہتے تھے، جس سے حاصل ہونے والی آمدنی آنجہانی پونیتھ راج کمار کے لیے قائم ہونے والی تنظیم کو دی جاتی۔ مجھے مذاق کرنے پر جیل میں ڈالا گیا۔ کئی شوز کو دباؤ ڈال کر منسوخ کرایا گیا۔
Nafrat jeet hai, Artist haar gaya.
Im done! Goodbye! INJUSTICE pic.twitter.com/la4xmaeQ0C— munawar faruqui (@munawar0018) November 28, 2021
یہ ناانصافی ہے۔ منور فاروقی نے لکھا کہ ’نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا۔ اور واقعی وہ ہار گئے۔الوداع، ناانصافی، یہ اختتام ہے۔ میرا نام منور فاروقی ہے، میرے سامعین شاندار تھے۔ الوداع، میرا کام ہوگیا۔‘
سوشل میڈیا پر منور فاروقی کے یوں دل برداشتہ ہو کر انتہا پسندوں کی وجہ سے کامیڈی کو چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وہیں اُن سے اظہار یکجہتی بھی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے منور فاروقی کی ہمت بڑھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یقین رکھیں، نفرت کبھی بھی جیتی نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منور فاروقی کو اسٹینڈ اپ کامیڈی نہ کرنے کی دھکمی اس بار پولیس کی جانب سے ملی تھی ۔ جس نے شو کو عین وقت پر منسوخ کرادیا۔
Discussion about this post