سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کی 2006میں بنیاد رکھنے والے جیک ڈورسی نے بذریعہ ٹوئٹ ہی ’سی ای او‘ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرکے ہلچل مچادی ہے۔ جیک ڈورسی نے لکھا کہ ’ ٹوئٹر سے لگ بھگ 16سال سے وابستہ رہا۔ شریک بانی سے لے کر سی ای او اور پھر چیف ٹیکنالوجی آفیسر تک پہنچنا کسی خواب سے کم نہیں تھا۔ لیکن اب اُن کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ ایسا فیصلہ کیوں کیا، اس کے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں یقین ہے کہ کمپنی کو اپنے بانی اور بانیوں سے الگ ہو کر اپنی راہ کا انتخاب کرنے کا وقت آگیا ہے۔
جیک ڈورسی نے نئے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پیراگ اگروال کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں وہ ٹوئٹر کو مزید بلندی کی جانب لے جائیں گے۔اُدھر پیراگ اگروال نے جیک ڈورسی کی خدمات کو سراہاتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اُن کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ڈورسی کہتے ہیں کہ مستعفی ہونے کا فیصلہ اُن کا اپنا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیک ڈورسی نے اتوار کو ٹوئٹ کیا تھا کہ ’اُنہیں ٹوئٹر پسند ہے۔‘ امریکی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ جیک ڈورسی کا عہدہ چھوڑنے پر ٹوئٹر کے شیئر ز میں دن بھر میں تقریباً 5فی صد بڑھ چکے ہیں۔
not sure anyone has heard but,
I resigned from Twitter pic.twitter.com/G5tUkSSxkl
— jack⚡️ (@jack) November 29, 2021
Discussion about this post