اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں گندم کی طلب و رسد، خریداری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ، غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ شہباز شریف نے دریافت کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کرائی گئی؟ ان کے مطابق گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ اس سلسلےمیں موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ۔ گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم نے پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر،جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
Discussion about this post