وزارتِ مذہبی و اخلاقی امور کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جانداروں کی تصاویر کی اشاعت پر پابندی مرحلہ وار نافذ کی جائے گی۔ عوام کو یہ باور کرایا جائے گا کہ اسلام میں جانداروں کی تصاویر لینا اور پھیلانا حرام ہے۔ حکومت نے میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ دینی تعلیمات اور احکام کے منافی چیزیں شائع نہ کریں اور ان تعلیمات کا تمسخر بھی نہ اڑائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تصاویر سے متعلق قانون ابتدائی مرحلے میں قندھار اور میدان وردک صوبوں میں نافذ کیا گیا ہے، صوبے تخار میں بھی یہ قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔اتوار کو صوبے تخار میں اس پابندی کے اطلاق کا اعلان کیا گیا تھا۔اس سے قبل 1996ء سے 2001ء تک طالبان کے سابقہ دورِ حکومت میں بھی افغانستان میں جانداروں کی تصاویر پر پابندی لگی ہوئی تھی۔
Discussion about this post