جیریمی کاربن، نائیجل فراگ سمیت 160 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری کو افغانستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے سے انکار کرنا چاہیے۔ جس کے جواب میں انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔ ارکان پارلیمنٹ کے مطابق افغان خواتین سے یکجہتی کا مضبوط پیغام دینا چاہیے ، افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کہتے ہیں کہ تمام ارکان ممالک کے ساتھ مشترکہ فیصلے کی حمایت کریں گے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے۔ کرکٹ بہت سے افغان شہریوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔
Discussion about this post