پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے لیے رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑنے کے لیے طے شدہ ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو انکار کریں گے ان کے خلاف اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ایکشن شروع ہوگا۔ مہلت ختم ہونے کے بعد ہوڈنگ کیمپوں پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کی سب سے بڑی تعداد ڈسٹرکٹ ایسٹ، سہراب گوٹھ اور اطراف میں آباد ہے۔ شہر قائد میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار تارکین وطن رہائش پذیر ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر سے غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی بڑی تعداد واپس جانے کے لیے چمن پہنچ چکی ہے، جہاں افغان مہاجر خاندانوں کا اندراج کرنے کے بعد انہیں کیمپوں میں رکھا جا رہا ہےجہاں اب تک تقریباً 5 ہزار افغان مہاجر پہنچ چکے ہیں۔
Discussion about this post