حکومت پاکستان نے 31 مارچ تک غیرقانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد 31 مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔ حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور انہیں واپس جانے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات دی جائے۔ لیکن ساتھ ہی حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عندیہ ہے کہ ڈیڈلائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف گرفتاریوں اور دیگر قانونی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔
Discussion about this post