وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جن کی باضابطہ منظوری کابینہ اجلاس میں لی جائے گی۔ آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے رہا ہے ، وہ 2002 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ڈی آئی جی سرگودھا رہے۔ 2013 میں انتخابات کے دوران وہ آئی جی پنجاب بھی رہے۔ جبکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں اینٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔آفتاب سلطان فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنہوں نے کیرئیر کا آغاز 1977 میں پنجاب پولیس میں بطور اے ایس پی کیا تھا۔ وہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ ان کا بطور چیئرمین نیب نام مسلم لیگ نون نے تجویز کیا ہے۔ آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں۔
Discussion about this post