مظفر آباد ہائی کورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظفر آباد ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کی خرابی کے باعث احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی۔ دورحاضر کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں۔ عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔ یاد رہے کہ مظفر آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس موقع پر چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہ کی کہ آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کریں لیکن احمد فرہاد صرف شاعری کریں ، صحافت نہ کریں۔
Discussion about this post