پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لیے ایتھکس کمیٹی بنانے جارہے ہیں۔ گالیاں دینے والے ارکان کو ایوان سے باہر کر دیا ہے، 20 ارکان کو ایوان میں آنے سے روکا ہے، ایوان کے اندر گالیاں دی گئیں۔ارکان اخلاقی سطح سے گر جائیں گے تو مجھے اپنا اختیار استعمال کرنا پڑے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کہتے ہیں کہ ایوان کا ماحول کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔ بے ہودہ نعروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایوان کوئی جلسہ گاہ یا کنٹینر نہیں، ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے، گندے نعرے لگا کر ایک دوسرے کو اشتعال نہ دلوائیں۔ کسی کو ماں بہن کی گالیاں دینے کی اجازت نہیں دوں گا، ایوان میں اراکین کی طرف سے دی جانے والی گالیوں اور غلط زبان کی تحقیقات کی جائیں گی، سب کو اپنی حدود میں رہنا پڑے گا۔
Discussion about this post