بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک ای میل ملی ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور نریندر مودی کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ دھمکی دینے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ کارروائی اُسی وقت ہوگی جب 500 کروڑ روپے ادا نہ کیے گئے اور ناہی ہی جیل میں قید روی بشنوئی کو رہا کیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کی کھوج لگا رہی ہے کہ ای میل کس نے بھیجی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات اور کڑے کردےگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بظاہر یہی لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے اور جس نے بھیجی ہے اس کی آئی ڈی کو ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔ احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم اتوار کو آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی جبکہ اسی میدان پر 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا بھی میچ ہوگا۔
Discussion about this post