اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹرز میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ساتھ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ ہے، پی ٹی آئی نے2014میں بھی پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کیاتھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے رینجرز اور پولیس کو تشدد کرکے شہید کیا، پی ٹی آئی 9مئی کو سلامتی کےادارے کی تنصیبات پر حملہ آور ہوئی، پی ٹی آئی نے ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پر تشدد احتجاج کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیاگیا، پُرتشدد احتجاج بانی پی ٹی آئی کی مقدمات کے ٹرائل سے فرار کی کوشش ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا، ان پر کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں۔
Discussion about this post