کراچی میں ناصر شاہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹیکنالوجی فائدہ مند ہونے کے ساتھ بہت بڑا خطرہ بھی بن چکی ہے، سائبر اسپیس ایک نیا محاذ ہے جس کے دفاع کیلئے پاکستان تگ ودو کررہا ہے، امریکا جیسے ملک کو بھی سائبر سکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں۔ پاکستان نے تاخیر سے قدم اٹھایا لیکن ملکی سلامتی کیلئے اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقی کی تین اڑانیں کریش ہوتے دیکھ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ حکومت میں شریک ہے، اڑان پاکستان حکومت کا نہیں قوم اور پاکستان کے مستقبل کا منصوبہ ہے، اس کے اسٹیک ہولڈر 24 کروڑ عوام ہیں، منصوبے پر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ احسن اقبال کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت سندھ میں ترقیاتی فنڈز بھرپور طریقے سے جاری کرے گی اور سیلاب سے یہاں جو تباہی ہوئی اس سے نکلنے میں صوبائی حکومت کی مدد کرے گی۔
Discussion about this post