پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 122 ویں مڈشپ مین اور 30 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیرچیف ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شمار کی جاتی ہے، پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، دنیا کو متعدد چینلجز کا سامنا ہے، ہمیں بھی عالمی سطح پر مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ یاد رہے کہ تقریب میں کمیشن حاصل کرنے والے 79 افسران میں 50 مڈشپ مین اور 29 ایس ایس سی کورس افسران شامل تھے۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیشننگ کوسفر کا آغاز قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ پاسنگ آؤٹ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام کے ساتھ غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کیڈٹس نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے پریڈ کامعائنہ کیا۔
Discussion about this post