پانچ دن سے جاری آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال آج ختم کردی گئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کردیا۔ یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتالکے موقع پر کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہے جبکہ مختلف علاقوں سے احتجاجی قافلے مظفرآباد پہنچنے پر صورتحال شورش زدہ ہوگئی تھی، مظاہرین کی پولیس اور رینجرز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پیر کو وزیراعظم نے مظفرآباد کی کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیا اور اہم اجلاس بھی طلب کیا جس میں آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دی گئی جس کے بعد بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
Discussion about this post