بانی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق جو کہا وہ نامناسب تھا، علی امین جوش خطابت میں کچھ زیادہ بول گئے تھے، ان کو ایسا نہیں بولنا چاہیے تھا۔صحافی جس طرح رپورٹنگ کررہے ہیں وہ جہاد ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین کے الفاظ نامناسب تھے۔ پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ میں علی امین گنڈ اپور کی تقریر کے ہر لفظ کے ساتھ کھڑا ہوں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ علی امین نے صحافیوں کے بارے میں کوئی گفتگو کی ہے، اب آپ نے مجھے ساری بات بتا دی ہے میں کہہ رہا ہوں کہ آپ جہاد کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
Discussion about this post