اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ ان کے علاوہ راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں درخواستِ ضمانت بھی خارج کردی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔ عدالت میں وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ آج استثنیٰ کی درخواست منظور کرلیں ، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ علی امین گنڈا پور حاضر ہوں گے۔
Discussion about this post