چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواست کی سماعت کی جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور پیش ہوئے۔ عدالت نے 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت 25 اکتوبر تک منظورکرلی ساتھ ہی انہیں 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہو گا، تب تک آگے جاتے جائیں گے۔ ڈی چوک منزل ہے، واپسی کا پتہ چل جائے گا آپ کو کہ کیا انتظامات ہیں، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور پشاور سے صوابی کے لیے روانہ ہو گئے۔
Discussion about this post