مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پورکا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے تحریک انصاف کے ساتھ فسطائیت اورجبر کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، ایسی ظالمانہ روایت ڈالی گئی کہ جس کی مثال پاکستان تو کیا دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا اسلام آباد میں پر امن احتجاج کرنے والے کارکن شہید کردیے گئے، سیدھی گولیاں ماری گئیں، متعدد کارکن زخمی ہیں جن کا ٹرک ابھی آرہا ہے، شہدا کا ٹرک بھی ابھی آرہا ہے، ہزاروں کارکن اس وقت گرفتار ہیں۔ پارٹی کے لیڈرز اور کارکنوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ ووٹرز کو بھی ہراساں کیا گیا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے اور عمران خان کو نہیں چھوڑو گے تو یہ دھرنا جاری رہے گا۔
Discussion about this post