سپریم کورٹ میں میشاء شفیع جنسی ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی آن لائن جرح کے معاملے پر دائر اپیل واپس لے لی۔ علی ظفر کے وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع پر آن لائن جرح ہوچکی ہے، اپیل غیر مؤثر ہونے پر واپس لینا چاہتے ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ یاد رہے کہ میشا شفیع نے 2018 میں علی ظفر پر متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے پر علی ظفر اور میشا شفیع دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے کیسز دائر کیے تھے۔
Discussion about this post