پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا۔ شہدا میں بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔
The wreckage of unfortunate hel which was on flood relief ops found in Musa Goth, Windar, Lasbela. All 6 offrs & sldrs incl Lt Gen Sarfraz Ali embraced shahadat. اِنّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Accident occurred due to bad weather as per initial investigations . DTF pic.twitter.com/dnyano2vqC— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 2, 2022
یاد رہے کہ پیر کے دن پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے شام 5 بج کر 10 منٹ پر اتھل سے کراچی کے لیے اڑان بھری تھی، اسے 6 بج کر 5 منٹ پر فیصل بیس کراچی پر اُترنا تھا تاہم راستے میں اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا تھا۔ کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
ہیلی کاپٹرلاپتہ،وزیراعظم کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ
Discussion about this post