شہرت یافتہ ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے جو 2025ء تک مکمل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنانے کی حکمت عملی پر عمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس فیصلے کے بعد کمپنی کو سالانہ 210 سے 360 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے۔ ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجرز کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔
یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیا، جو کمپنی کی وسیع تر تنظیمِ نو کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ باس کے تجرباتی پروگرام اور فوری ڈیلیوری سروس جیسے کچھ منصوبے بھی بند کرنے کا ارادہ کرلیا گیا ہے
Discussion about this post